جنرل نیوز

یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر محمد کلیم الدین محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد کو ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کے ہاتھوں توصیف نامہ 

نظام آباد 27/جنوری (اردو لیکس) 74ویں جشن جمہوریہ تقریب کے موقع پر ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی اور ڈسٹرکٹ سیشن جج سنیتا کنچالہ کے ہاتھوں محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد میں بحثیت ڈی ای او /ایف اے بہترین خدمات انجام دے رہے محمد کلیم الدین کو توصیف نامہ سے نوازا گیا محمد کلیم الدین گزشتہ 8سال سے اقلیتی بہبود نظام آباد میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے توصیف نامہ کے اعزاز سے نوازنے جانے پر ضلع اقلیتی بہبودی آفیسر آر رتن ،سینئر اسسٹنٹ مررا عرفان بیگ، نسرین بیگم ،عزیز اقارب ،دوست احباب نے محمد کلیم الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button