جنرل نیوز

قائد مجلس نظام آباد رفعت محمد خان کے ہا تھوں آر کے اقوا منرل واٹر پلانٹ کا شاندار افتتاح انچارج کارپوریٹر سر فراز خان نے کیا مہمانوں کا استقبال 

قائد مجلس نظام آباد رفعت محمد خان کے ہا تھوں آر کے اقوا منرل واٹر پلانٹ کا شاندار افتتاح انچارج کارپوریٹر سر فراز خان نے کیا مہمانوں کا استقبال 

 

نظام آباد 3/ مارچ (اردو لیکس) قائد مجلس و سابقہ سینئر کارپوریٹر مسٹر رفعت محمد خان کے ہاتھوں آج بعد نماز جمعہ آر کے اقوا منرل واٹر پلانٹ واقع آر کے کامپلکس اسٹیشن روڈ نظام آباد کا شاندار پیمانے پر افتتاح عمل میں آیا نظام آباد کا سب سے پہلا آئی ایس آئی مارک سند یافتہ آر کے اقوا منرل واٹر پلانٹ و ڈسٹری بیوٹر کا تیسرا برانچ ہے شادی بیاہ و دیگر تقاریب اور تجارتی اغراض کیلئے ایک لیٹر تا 20 لیٹر کے پیا کیجڈ پینے کا پانی صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک سربراہ کیا جاتا ہے

 

اس افتتاحی تقریب میں کارپوریٹر ماجد صدیقی سینئر جرنلسٹ احمد علی، خان، ارشد خان ، نصرت خان ، امام و خطیب مسجد اسٹیشن بازار حافظ محمد اسد, محمد عابد گلامر اور دیگر معزز شخصیتوں و نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمانوں کا استقبال انچارج کارپوریٹر و مالک آر کے گروپ سرفراز محمد خان نے کیا اور شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنت پیش کی اس موقع پر دعا بھی کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button