مضامین

کامیابی تو کام سے ملتی ہے _ طارق انصاری عوامی خدمات سے ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین تک

رشحات قلم 

عبدالقیوم شاکر القاسمی 

امام وخطیب مسجد اسلامیہ نظام آباد 

9505057866

مثل مشہور ہیکہ کامیابی تو کام سے ملتی ہے نہ کہ حسن کلام سے جس کامطلب صاف سیدھا یہی ہیکہ دنیا میں ایسے بہت سارے لوگ دیکھنے کومل جاتے ہیں جومحض زبانی جمع خرچ کرکے لوگوں کو اپنابنانے اور چکنی چپیڑی باتیں کرکےترقیات کی راہ پر گامزن ہونا چاہتے ہیں خاص طور پر سیاسی پارٹیوں میں۔ حالانکہ حق بات یہ ہیکہ انسان کو کامیابی اورترقی اگر کسی چیز سے مل سکتی ہے تو وہ ہے کام ۔خدمت خلق ۔لوگوں کے معاون ومددگار بننا ۔

 

سچ ہیکہ جہد مسلسل اورعمل پیہم ہی ایک واحد راستہ ہے جس سے انسان منازل ترقیات طےء کرسکتا اورلوگوں کے دلوں میں گھر بناسکتا ہے جس کی جیتی جاگتی تصویر اورمثالنو منتخبہ ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین جناب طارق انصاری ہے

 

جنہوں نے انتھک محنتوں عوامی خدمات سے جہاں بلالحاظ مذہب وملت شہریان نظام آباد کے مسائل کو حل کرنے اوراعلی عہدیداران تک ان مسائل کو پہونچانے کی فکر کی اورپہونچایا بھی وہ اپنی مثال آپ ہیں

 

گفتار کے غازی بننے کے بجاے جنہوں نے کردار کے غازی بناکر اپنے آپ کو پیش کیا جس سے عوام وخواص کے دلوں میں انہوں نے جگہ بنای کسی عہدہ اورکرسی کی لالچ کے بغیر علحدہ تلنگانہ سے لے کر تاہنوز انہوں نے مسلم وغیر مسلم سب کو اپنی دوآنکھوں کی طرح ساتھ ساتھ رکھا اورحکومت تلنگانہ کے ہر مشن اورکاز کو آگے بڑھانے کے لےء تگ ودو کرنے سے باز نہیں رہے رات ہو کہ دن ہمہ وقت عوام کو دستیاب رہے اورمیدان عمل میں ضرورت مندوں کے بیچ نظرآے مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔۔

اسی جہد مسلسل کا یہ نتیجہ اورثمرہ ہیکہ آج اللہ پاک نے ایک باوقار عہدہ اورمہذب منصب سے ان کو سرفراز کیا جس پر میں باری تعالی کا شکر اداکرتے ہوے اپنی طرف سے اوراپنے تمام دوستوں کی جانب سے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اوراللہ سے دعاء گو ہوں کہ باری تعالی آپ سے اسی طرح ملک وملت کی تعمیر وترقی اورقوم کی فلاح وبہبود بطورخاص ریاست تلنگانہ کی ہر ممکنہ ترقی کا کام لے اور ترقی کی مزید راہیں آسان کرے. ۔آمین بجاہ سید المرسلین ۔۔

 

میں خوشی کے اس عظیم موقع پر نیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوے مطالبہ بھی کروں گا کہ بناکسی تفریق اقلیتیوں کے مسائل کی یکسوی کے لےء وہ اورتازہ دم رہیں ۔۔

اسی طرح میں ممنون ومشکور ہوں تلنگانہ حکومت کے سربراہ وسالارعزت مآب جناب سی ایم کے چندرشیکھرراوصاحب کا جن کی نظر انتخاب اس منصب کے لےء ایک باوقارووفاداراورمخلص شخص پر پڑی اورداددوں گا بی آر ایس پارٹی کے ذمہ داران کے حسن انتخاب کی جنہوں نے مسٹرطارق انصاری کی خدمات کو دیکھا اوراس عظیم عہدہ کے ذریعہ سراہااورآگے بڑھنے کا حوصلہ دیا

یقیناطارق انصاری ہی اس عہدہ کے لائق وقابل تھے جس پر بجا طوریہ جملہ صادق آتاہے

حق بحقداررسید

کہ حق والے کو اس کا حق ملا۔۔

طارق انصاری ایک سنجیدہ لائق وفائق تعلیم یافتہ قیادت کے قابل شخص ہے جن کا چہرہ برسوں سے تلنگانہ عوام کی نظروں کا مرکز بنا ہواتھا کہ جس اخلاص واستقامت کے ساتھ تحریک علیحدہ تلنگانہ سے لے کر ابھی تک وہ اس پارٹی سے جڑے رہ کر اپنی عوامی خدمات کوانجام دے رہے تھے کہ کب ان کو ترقی ملے گی اورکب وہ قیادت کریں گے ۔۔۔لیکن الحمدللہ آج وہ وقت آہی گیا جس کا شدت سے انتظارتھا ۔۔۔۔

اور یہ بات بھی مسلم ہیکہ ایسے ہی بااخلاص پیکر صبر وعزم والے نوجوانوں سے ہی کوی بھی پارٹی عروج پاتی ہے ہمیں امیدہیکہ طارق انصاری کے ذریعہ اس پارٹی کی نیک نامی ہوگی اوراقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مسائل بعجلت ممکنہ حل ہوں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button