تلنگانہ

بندروں کے خوف سے 12 سالہ لڑکے کی موت – تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ

سوریا پیٹ: تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ کے نڈی گوڑم منڈل کے موضع ولاپورم میں بندروں کے حملے کے خوف سے ایک 12 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔

 

اطلاعات کے مطابق لڑکا اپنی نانی کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں بندروں کے ایک جھنڈ نے اس پر حملہ کردیا۔ بندروں سے خوف زدہ ہوکر لڑکا بھاگنے لگا، اسی دوران دل کی دھڑکن بند ہوجانے سے اس کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

 

متوفی کی شناخت موضع ولاپورم کے موکّا ویربابو کے بیٹے نشانتھ گوڑ (12) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button