ہیلت

کیمس کنگس وے ہاسپٹل ناگپور نے نکشترا ہاسپٹل اور شری گجانن ہاسپٹل کے اشتراک سے عادل آباد میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کا آغاز کیا۔

عادل آباد۔(اردو لیکس)کیمس کنگس وے ہاسپٹل ناگپور نے نکشترا ہاسپٹل اور شری گجانن ہاسپٹل کے اشتراک سے عادل آباد میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کا آغاز کیا ہے۔ہفتہ کے روز شہر مستقر کے منگل مورتی ہوٹل کے کانفرنس ہال میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیتن بومان وار ،ڈاکٹر اشوینی کمار کھنڈیکر،ڈاکٹر اچیوت کھنڈیکر،ڈاکٹر پلک جيسوال ،ڈاکٹر پریش بانگ ،ڈاکٹر پرتیک اُتروار نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا

 

۔انہوں نے بتایا کہ کیمس کنگس وے ہاسپٹل ناگپور میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ کیمس کنگس وے ہاسپٹل ناگپور نے نکشترا ہاسپٹل اور شری گجانن ہاسپٹل کے اشتراک سے عادل آباد میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ جدید ترین طبی آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی اور اس میں تجربہ کار ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کا عملہ ہوگا۔اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مریضوں کو درست تشخیص اور علاج مل سکے۔سہولیات میں تجربہ کار ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کا عملہ ہوگا۔جنہیں صحت کی بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔یہ او پی ڈی مریضوں کو صحت کی خصوصی خدمات تک رسائی فراہم کرے گی۔مزید برآں،مریضوں کو بروقت اور موثر انداز میں اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال ملے گی۔جو عادل آباد اور آس پاس کے علاقوں کے مریضوں کو خصوصی صحت کی خدمات تک رسائی فراہم کرے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ نکشترا ہاسپٹل اور شری گجانن ہاسپٹل میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں کارڈیالوجی، نیفرالوجی، نیورو سرجری،یورولوجی، اور آنکولوجی میں خصوصی خدمات پیش کرینگے۔انہوں نے کہا ہے اپنے متعلقہ شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں کی مہارت سے مریض مستفید ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button