شہر حیدرآباد کی عوام کی سہولت کے لئے جدید انفراسٹرکچر سے لیس اسپتال کا افتتاح
کم خرچ پرمعیاری خدمات فراہم کرنے کے عز م سے آئی آر ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل کا قیام
حیدرآباد: 30 ستمبر/ شہر حیدرآباد کی عوام کے لئے قلب شہر یعنٰی مہدی پٹنم میں ایک جامع فیملی ہیلتھ کیئر سینٹر کے طور پر آئی آر ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بروز اتوار 29 ستمبر، 2024 کو نامپلی کے رکن اسمبلی جناب ماجد حسین نے اسپتال کا افتتاح کیا
طبی میدان کے ماہر آئی آر ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل کے میڈیکل ڈائرکٹر جناب محمد افضل الیاس خان کی رہنمائی میں قائم کئے گئے اس اسپتال میں 24گھنٹے مختلف طبی خدمات کی سہولت دستیاب رہے گی۔ ماہر اور سینئر فزیشنز اور سینئر سرجنز بشمول گائنی کالوجی ، پلمونولوجی، پیڈیاٹرکس اور کارڈیالوجی سے متعلقہ امراض کے علاج کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے ۔
اس کے علاوہ خواتین کے مخصوص امراض کے علاج و معالجہ کے لئے اسپتال میں سینئر لیڈی گائناکالو جسٹ، لیڈی اینستھیشیایولوجسٹ، لیڈی ریڈیولوجسٹ اور لیڈی ماہرین اطفال کی خدمات بھی دستیاب رہیں گی ۔ آئی آر ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل جدید ترین انفراسٹرکچر سے لیس ہے، جس میں 24گھنٹے آئی سی یو سمیت وینٹی لیٹرز اور ڈائیلاسیس کی سہولتیں دستیاب ہیں۔اس اسپتال کی خصوصیت یہ ہے
کہ واجبی خرچ پر معیاری خدمات فراہم کرنے کے عزم سے اس اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ آئی آر ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل عوام کے لٔیے سہولت مند مقام مہدی پٹنم میں گوتم ماڈل اسکول کے روبرو واقع ہے۔