نیشنل

ممبئی میں ایک نوجوان کا دو لڑکیوں کے ساتھ خطرناک بائیک اسٹنٹ۔ ویڈیو وائرل مقدمہ درج

ممبئی: ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں تین نوجوانوں کو چلتی بائک پر خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان کو دو لڑکیوں کے ساتھ بائیک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایک لڑکی بائیک پر آگے اور دوسری پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پوتھول فاؤنڈیشن جس نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کیا ہے نے لکھا "خطرناک اسٹنٹ جس میں 2 پلین سوار ایک آگے اور دوسرا پیچھے، بغیر ہیلمٹ اور کچھ کر رہے ہیں۔” باندرہ کرلا کمپلیکس پولیس نے ان تینوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 279 (ریش ڈرائیونگ) اور 336 (زندگی کو خطرے میں ڈالنے) کے ساتھ ساتھ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ممبئی ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا بی کے سی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ ملزمین کی شناخت کا کام جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس ویڈیو میں موجود افراد کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ پولیس کو مطلع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button