تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

حیدرآباد _ یکم مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والا  ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف رام نومی شوبھایاترا کے دوران اشتعال انگیز تقریر پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔اس نے شوبھایاترا کے دوران  بیگم بازار کے سدی عنبر بازار کی مسجد کے سامنے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے مختلف طبقات کے درمیان مخاصمت کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی۔ راجہ سنگھ  نے حیدرآباد پولیس کی جانب سے پی ڈی ایکٹ کے تحت حراست میں لئے جانے پر پولیس کو نشانہ بنایا تھا۔اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153Aاور506 کے تحت معاملہ درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button