تلنگانہ

کھمم ضلع میں وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار اور سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی کے درمیان زبردست لفظی جنگ

کیا کھمم میں بی آر ایس بمقابل بی آر ایس چل رہا ہے متحدہ کھمم ضلع میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار اور سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی کے درمیان زبردست لفظی جنگ اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے

 

کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے پی سرینواس ریڈی جو کھمم کے سابقہ رکن پارلیمنٹ ہے اور کھمم ضلع میں اپنی ایک مضبوط شناخت رکھتے ہیں بی آر ایس پارٹی سے ناراض ہوکر اس سال کے شروع سے بی آر ایس پارٹی کے خلاف اور اپنے ساتھ ہورہے ناانصافی کے خلاف ان کے باغی سرگرمیوں کو پارٹی کے خلاف دیکھا گیا تھا  جس پر  وزیر اعلی کے سی آر نے بی آر ایس پارٹی سے پی سرینواس رڈی کو معطل کر دیا پھچلے 5 ماہ سے سرینواس رڈی متحدہ کھمم ضلع میں بڑے بڑے جلسے عام منعقد کرتے ہوئے بی آر کے خلاف ریاستی وزیر اعلی کے سی آر اور کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار خلاف زبردست مہم چلاتے ہوئے یہاں تک چیلنج کیا کہ آنے والے تلنگانہ اسمبلی کے عام انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع سے بی آر ایس پارٹی کو ایک نشست بھی جیتنے نہیں دیا جائے گا

آج کھمم میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے حامی کھمم ضلع پریشد چیرمین لنگالہ کمل راج نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے پی سرینواس ریڈی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زبان کو پی سرینواس رڈی لگام دیں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کے خلاف اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے خلاف جو الزامات لگارہے ہے اس میں ایک فیصد بھی سج نہیں ہے اور آنے والے انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع میں بی آر ایس پارٹی تمام نشستوں پر جیت کا دعویٰ کیا

اسی طرح سابقہ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس رڈی کے حامی سابقہ ڈی سی سی بی بینک چیرمین موا وجے بابو نے بھی  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی سرینواس رڈی عوامی قائد ہے اور اپنے مفادات کے حاصل کرنے کے لئے کبھی سیاست نہیں کی پی سرینواس رڈی کے خلاف بولنے سے پہلے پی اجےکمار اور ان کے حامیوں کو اپنے قد کو ناپ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سرینواس ریڈی کے جلسوں میں عوام کے سیلاب کو دیکھتے  ہوئے بی آر ایس کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں یہ بھی اطلاعات ہے کہ پی سرینواس ریڈی بہت جلد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے یا خود اپنی الگ   سیاسی پارٹی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button