سابق سرپنچ گورارم محمد جاوید پاشاہ کا اانتقال
وقارآباد: ضلع وقارآباد کے گوررارم گرام پنچایت کے سابق سرپنچ جناب محمد جاوید پاشاہ کا انتقال ہو گیا، جس کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم اپنی سماجی خدمات، عوامی رابطوں اور فلاحی سرگرمیوں کے باعث عوام میں خاصی مقبولیت رکھتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ پیر 8 جون کو بعد نمازِ فجر جامع مسجد گوررارم میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔
محمد جاوید پاشا نے اپنے دورِ سرپنچی کے دوران گاؤں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مرحوم، المیزان حج و عمرہ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض احمد کے تایا زاد بھائی تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔



