مردہ خانہ میں خواتین کی نعشوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں، اٹینڈر گرفتار۔کرناٹک کے بیدر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

بیدر۔کرناٹک کے سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانے میں ایک ملازم کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔پولیس نے مردہ خانے کے اٹینڈر منیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کی نعشوں کے ساتھ غیر مناسب اور قابلِ اعتراض رویہ اختیار کیا۔
پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کافی عرصے سے بمس ہاسپٹل کے مردہ خانے میں ملازمت کر رہا تھا۔ الزام ہے کہ وہ رات کے وقت جب وہاں کوئی موجود نہیں ہوتا تھا مردہ خانے میں داخل ہو کر نعشوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتا تھا اور موبائل فون سے تصاویر اور ویڈیوس بھی بناتا تھا۔
اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ہاسپٹل کے پروفیسر ڈاکٹر حق کو اس کی مشکوک سرگرمیوں پر شبہ ہوا۔ انہوں نے نگرانی کے بعد انتظامیہ کو اطلاع دی اور پولیس میں تحریری شکایت درج کروائی۔ شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا
اور اس کا موبائل فون ضبط کر کے تفتیش کی۔ پولیس کے مطابق فون سے متعدد ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔



