تلنگانہ
اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے ان اضلاع میں بارش ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے اثر کے باعث آئندہ ایک ہفتے تک تلنگانہ بھر میں شدید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق آنے والے 48 گھنٹوں میں سرسلہ ، کریم نگر، پداپلی، رنگا ریڈی، حیدرآباد کے ساتھ ساتھ وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، ونپرتی، گدوال، نارائن پیٹ، محبوب نگر اور ناگر کرنول اضلاع میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
اس صورتحال کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران تقریباً 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ریاست کے بعض اضلاع سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور حیدرآباد شہر میں بھی موسم بدل گیا ہے۔



