مضامین
خبر پہ شوشہ “تم پاگل ہو ۔۔۔”

کے این واصف
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ایک جملہ اس ہفتہ سرخیوں میں رہا۔ خبر یہ تھی کہ لبنان پر حملے روکنے کی صلاح نہ ماننے پر ڈونالڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر آعظم نیتن یاہو پر شدید برہم ہوئے اور نیتن یاہو کو فون پر کہا “تم پاگل ہو، اگر مین نہ ہوتا توتم اب تک جیل میں ہوتے”
اب مسٹر ٹرمپ سے کوئی یہ پوچھے کہ پچھلے 6 ماہ سے نیتن یاہو کی حمایت کرکے آپ نے آدھی دنیا کے لیے شدید مسائل پیدا کئے جس سے کئی ممالک کی معیشت تباہ ہوگئی۔ تب جاکر آپ کو پتہ چلا کہ نیتن یاہو پاگل ہے۔ آپ کے اس غیر ذمہ دارانہ
رویہ پر دینا آپ سے پوچھ رہی ہے “اگر نیتن یاہو پاگل ہے تو آپ کو کیا کہا جائے”۔



