مسلمخواتین کے خلاف اہانت آمیز بیان ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد: مسلمانوں خاص طور پر مسلم خواتین سے متعلق اہانت آمیز بیان پر گوشتہ محل کے رکن اسمبلی ملعون ٹی راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دبیر پورہ پولیس نے کیس درج کیا ۔
واضح رہے کہ راجہ سنگھ نے مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے تھے جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔ ملعون رکن اسمبلی کی جانب سے دئیے گئے اہانت آمیز بیان کا ویڈیو پولیس نے جانچ کیلئے فورنسک لیباریٹری کی بھجوا دیا ہے۔پولیس کے مطابق راجہ سنگھ کے خلاف پہلے ہی 100 سے زائد مقدمات درج ہیں
جن میں اشتعال انگیز تقاریر کے کیسس شامل ہیں اور 87 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ پہلے بھی ملعون رکن اسمبلی کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جاچکی ہے۔
راجہ سنگھ کی جانب سے دیے گئے بیہودہ بیان کے بعد شہر حیدرآباد میں اس کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور پولیس اسٹیشنوں میں شکایت کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے
اسی تناظر میںشکایت ملنے پر دبیر پورہ پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔



