تلنگانہ

خانہ پور بستی دواخانہ کے بورڈ پر اردو کے ساتھ بھونڈا مذاق

خانہ پور : ریاست تلنگانہ ضلع نرمل خانہ پور میونسپلٹی کے تحت 1st وارڈ گاندھی نگر میں افتتاح ہونے والے بستی دواخانہ کے بورڈ پر اردو حروف میں لکھے گئے الفاظ کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ خانہ پور کانگریس پارٹی منڈل کے جنرل سکریٹری شبیر پاشا نے مطالبہ کیا کہ حکام کو فوری ذمہ داروں کے کارروائی کرنی چاہئے کیونکہ بورڈ پر اردو کے نام پر اردو کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا ہے۔ اردو داں طبقہ میں اس طرح کی حرکت سے شدید برہمی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button