جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں یوم عالمی ماحولیات کے موقع پر شجرکاری پروگرام

نارائن پیٹ: 05 جون (اردو لیکس) نارائن پیٹ میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر نارائن پیٹ کورٹ سے ایک ریالی نکالی گی۔ جس میں نارائن پیٹ ضلع جج محمد رفیع نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

جو نارائن پیٹ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے کورٹ پہنچی۔ جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ماحول دوست اقدامات پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ ہر کسی کو ماحول کی حفاظت کے لئے سخت محنت کرنی چاہے۔

 

اس موقع پر سنئیر سیول جج سرینواس منڈل لیگل سیل چیرمین’ محمد عمر جونئیر پرنسپل جج’ اڈیشنل جونئیر سیول جج زکیہ سلطانہ’ کے علاوہ وکلاء عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ’ نندو ناموجی ایڈوکیٹ’ ستیش ایڈوکیٹ’ فیض احمد چاند ایڈوکیٹ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button