جنرل نیوز
نارائن پیٹ کے قدیم ترین دینی درسگاہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد میں 78 ویں یوم آزادی کی تقریب

نارائن پیٹ: 15 اگسٹ (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر واقع قدیم ترین دینی درسگاہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد میں 78 ویں یوم آزادی کی تقریب بڑے ہی جوش و خروش سے منائی گئی۔ مدرسہ کے احاطہ میں مفتی محمد شفاعت علی نظامی نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ اور طلباء ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے نظر آئے اور قومی ترانہ بڑے ہی عمدہ انداز میں پڑھا۔ اس موقع پر حافظ فخرالدین تاج پیش و امام جامع مسجد’ حافظ محمد غوث الدین’ حافظ قتال حسینی’ محمد غوث و دیگر موجود تھے