جرائم و حادثات

خاتون مسافر کا کنڈیکٹر پر حملہ اور گالی گلوج _ حیدرآباد میں پیش آئے واقعہ کا ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 31 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے حیات نگر بس ڈپو سے تعلق رکھنے والے دو کنڈیکٹرس پر ایک خاتون مسافر نے گالی گلوج اور حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ اس واقعہ پر تلنگانہ آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ ایک خاتون مسافر کی جانب  حیات نگر ڈپو 1 کے دو کنڈکٹر کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کرنے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے۔ آر ٹی سی عہدیداروں نے اس واقعہ کی ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون مسافر نے بڑی نوٹ دے کر ٹکٹ لینے کی کوشش کی۔جس پر کنڈیکٹر نے خاتون سے درخواست  کی کہ یہ اس کا پہلا ٹرپ ہے اور اس کے پاس کوئی نقد رقم نہیں ہے، تو خاتون نے کنڈیکٹر کی بات سنے بغیر ہی گالی گلوج شروع کردی اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خاتون مسافر نے کنڈیکٹر کو پاؤں سے لات ماری۔ اس نے کنڈکٹر کو دھمکی دی کہ وہ قتل کر دے گی۔ اس دوران بس میں موجود ایک اور خاتون کنڈیکٹر نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون مسافر نے اس کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

آر ٹی سی  انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اس طرح کے واقعات کا ارتکاب ان  کے عملے کے خلاف ہوتا ہے جو عزم کے ساتھ اپنے فرائض کو مستعدی سے انجام دے رہے ہیں تو انہیں ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔  عملے کی ڈیوٹی میں خلل ڈالنے اور حملوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آر ٹی سی کا عملہ اپنے فرائض میں بہت صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرتا ہے۔ آر ٹی سی مسافرین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں اور بحفاظت اپنی منزل تک پہنچیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button