نیشنل

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں یو ٹیوبر جیوتی کے بعد اترپردیش کا تاجر شہزاد گرفتار

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں یو ٹیوبر جیوتی کے بعد اترپردیش کا تاجر شہزاد گرفتار

 

نئی دہلی: پہلگام حملے کے بعد بھارت حکومت دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے سخت کارروائیاں کر رہی ہے۔ہاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والوں میں سے کئی افراد کو پہلے ہی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔

 

تازہ ترین معلومات کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس (STF) نے اتر پردیش کے ایک تاجر کو جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کیا ہے۔

 

اتر پردیش کے رامپور کے تاجر شہزاد پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کے لیے سرحد پار غیر قانونی سامان لے جا رہا تھا اور جاسوسی کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق ISI سے رہا ہے اور وہ قومی

 

سلامتی سے متعلق حساس معلومات پاکستان کو فراہم کر رہا تھا۔ تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ جاسوسی کا مواد بانٹنے کے لیے کئی بار پاکستان گیا ۔

 

الزام ہے کہ شہزاد نے ہندوستان سے کئی سم کارڈز خرید کر انہیں ISI کے ایجنٹس کو فراہم کئے۔ اسی طرح ہر یانہ کے یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق اس کا

 

پاکستان کی ISI سے تعلق رکھنے والے ہائی کمیشن کے اہلکار دانش سے قریبی تعلق تھا۔ فی الحال جیوتی پولیس حراست میں ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button