جرائم و حادثات

آر ٹی سی کی بس ، اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر چڑھ گئی _ تین افراد ہلاک _ وجے واڑہ بس اسٹیشن میں حادثہ

وجئے واڑہ _ 6 نومبر ( اردولیکس) آندھراپردیش میں آر ٹی سی کی بس ،  بس اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

 

یہ افسوسناک واقعہ وجے واڑہ شہر کے پنڈت نہروبس اسٹین میں پیر کی صبح پیش آیا ۔ بس پلیٹ فارم پر انتظار کر رہے مسافروں سے  گئی۔ اس واقعہ میں بس کے پہیوں کے نیچے آکر تین افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں کنڈیکٹر کے ساتھ ایک خاتون اور ایک لڑکا بھی شامل ہے۔ دیگر کئی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ پلیٹ فارم نمبر 12 پر پیش آیا۔  حادثے میں پلیٹ فارم 11 اور 12 پر موجود فرنیچر تباہ ہو گیا۔

 

ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وجئے واڑہ کے آٹو نگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی بس گنٹور جا رہی تھی۔ متوفی کنڈکٹر کی شناخت گنٹور-2 ڈپو کے ویرایا کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button