انٹر نیشنل

شدید گرمی کی وجہ حرمین میں خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ گرما کے اختتام تک 15 منٹ ہوگا

ریاض ۔ کے این واصف

شدید موسم کے پیش نظر سعودی اعلی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 21 جون سے موسم گرما کے اختتام تک پندرہ منٹ تک کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ہدایت میں کہا گیا کہ پہلی اذان اور دوسری اذان کے درمیان وقت کا دورانیہ دس منٹ کرکے نماز کے لیے پہلی اذان کی وقت میں تاخیر کی جائے۔

 

“ایس پی اے” کے مطابق اس بات کا اعلان مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کیا ہے۔شیخ السدیس نے شاہی حکمنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی قیادت کی طرف سے حجاج کی صحت،آرام اور حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جعمے کی عبادت کی ادائیگی کو سہل اورآسان بنانے کےلیے قیادت کی توجہ کو بھی ظاہر کرتا ہے

 

تاکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کرنے والے افراد مشکلات سے بچ سکیں۔یاد رہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان دنوں شدید گرمی ہے۔ صبح گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک گرمی کی شدت رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button