ایجوکیشن

مملکت میں تعلیم – (اسٹڈی ان سعودیہ) 115 ممالک کے 60 ہزار طلبا کی درخواستیں

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب نے جہاں دنیا بھر کے بے شمار لوگوں کو روزگار دیا وہیں مملکت کی جامعات خارجی طلباء کو تعلیم بھی فراہم کررہی ہیں۔ بتایا گیا کہ سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند 115 ممالک کے 60 ہزار سے زائد طلبا نے”اسٹڈی ان سعودی عرب” پورٹل پردرخواستیں دیں ہیں۔

 

سبق نیوز کے سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے 50 کے قریب جامعات میں تعلیمی وظائف دیئے جاتے ہیں۔مملکت کےادارہ تعلیم نے بیرون مملکت سے آنے والے طلبا کے لیے گزشتہ برس 2023 میں “اسٹڈی ان سعودیہ” کے عنوان سے پورٹل لانچ کیا تھا جس کے ذریعے مملکت میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کو رجسٹرکرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

مذکورہ پورٹل کے ذریعے گریجویشن ، ماسٹراور پی ایچ ڈی کرنے والوں کو نہ صرف تعلیمی ویزے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے بلکہ تعلیمی وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔سعودی عرب کی مختلف جامعات سے 170 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد طلبا تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔اسٹڈی ان سعودیہ پورٹل کے ذریعے 80 فیصد گریجویشن ، 12 فیصد ماسٹرو پی ایچ ڈی جبکہ 8 فیصد مختلف نوعیت کے ڈپلومہ پروگرامز میں امیدواروں کو رجسٹرکیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button