مملکت کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی تعداد 8.5 ملین تک پہنچ گئی۔ ایر پورٹس گروپ
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب کی ایئرپورٹس ہولڈنگ کمپنی سے منسلک سیکنڈ ایئرپورٹس گروپ (تجمع مطارات الثانی) کے اعداد وشمار کے مطابق 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں مسافروں کی تعداد میں 16 فیصد اور پروازوں کی تعداد 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جاری عداد و شمار کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی تعداد میں 16 فیصد اضافے کے بعد 8.5 ملین جبکہ پروازوں کی تعداد 11 فیصد اضافے سے 74.8 ہزار تک پہنچ گئی۔
سیکنڈ ایئرپورٹس گروپ کمپنی جس نے یکم جنوری 2022 سے مملکت میں کام شروع کیا تھا اور یہ مقامی، علاقائی اور سیاحتی ایئرپورٹس چلا رہی ہے۔ کمپنی مملکت میں سیاحت کے اہداف اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔کمپنی کے زیر انتظام 22 ائیرپورٹس میں جس کا کہنا ہے مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی رہی جہاں سب سے زیادہ 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے بعد نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ 38.3 فیصد اور تبوک کے امیر سلطان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں 23.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔