تلنگانہ

اگلے 7 دنوں تک تلنگانہ میں بارش، جمعرات کو حیدرآباد میں شدید برسات کی پیش قیاسی۔ کئی اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات حیدرآباد نے کہا ہے کہ آنے والے سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں ہلکی سے اوسط بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ خاص طور پر شمالی مشرقی اور وسطی اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 

اس تعلق سے کئی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ کے مطابق آئندہ دو دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی تاہم اس کے بعد اگلے تین دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کمی متوقع ہے۔

 

محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ آج سے کل صبح تک عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڈچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگو لامبا گدوال اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔کل کے لیے بھی کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اگلے دنوں میں بھی مختلف علاقوں میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ بعض اضلاع میں اس دوران شدید بارش بھی ہو سکتی ہی۔

 

اسی طرح جمعرات کو حیدرآباد اور اطراف کے اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہیں۔

 

ان دنوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button