مبارکباد

ایڈیٹر ان چیف برہان الدین اویسی کی صحافی فضل بیگ کو مبارکباد

سٹی فاؤنڈیشن کے بہترین جرنلسٹ ایوارڈ کے لیے فضل بیگ کو آج نصیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈس 2025 کے تحت اردو صحافت میں سچائی، تنوع اور بہترین خدمات انجام دینے پر اعزاز سے نوازا گیا ۔ اردو میڈیا میں صلاحیت، دیانت داری اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کے مقصد سے سی ای ٹی آئی (CETI) فاؤنڈیشن نے ان ایوارڈس کا آغاز کیا ہے۔ یہ اعزاز مرحوم نسیم عارفی کی یاد میں اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عوامی مفاد اور اردو میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا

سال 2025 کے ایوارڈ یافتگان میں تلنگانہ زمرہ کے تحت فضل بیگ جگتیال ضلع اسٹاف رپورٹر، اعتماد اردو اخبار کو بہترین صحافتی خدمات پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ

ایوارڈ تقریب آج 16 مئی 2026 بروز ہفتہ صبح 11 بجے ، چیپل روڈ، میڈیا اکیڈیمی ہال حیدرآباد میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر چیر مین پریس اکیڈیمی سرینواس ریڈی و دیگر کے ہاتھوں

فضل بیگ کو 15 ہزار روپے نقد انعام، توصیفی سند اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا ۔

فضل بیگ کو ایوارڈ حاصل ہونے جناب برہان الدین اویسی صاحب ایڈیٹر روز اعتماد ۔ جوائنٹ ایڈیٹر محمد عزیز احمد ۔اعتماد ٹیم مینجر محمد مطہر ۔ شجاع الدین افتخاری ۔ افتخار علی واجد۔ محمد مقیت فاروقی ۔۔ محسن ۔ جبار بھائی ۔ ق دیگر نے مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button