این آر آئی

سعودی عرب ۔ کہیں بارش، کہیں دھند اور کہیں تیز ہوا کا امکان۔ محکمہ موسمیات

ریاض ۔ کے این واصف

اس سال مملکت میں موسم سرما کے آغاز میں تاخیر واقع ہوئی ہے۔ ماہ نومبر اختتام پر ہے مگر اب بھی مملکت کے بیشتر علاقون مین گرمی پوری طرح ختم نہیں ہوئی۔  اب موسمیاتی کمیٹی نے توقع ظاہر کی ہے کہ نومبر کے اختتام تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کا موسم ہوگا۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے موسمی نقشوں کا مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ مکہ مکرمہ، الجوف، حائل، قصیم، ریاض اور مشرقی ریجن میں بارش کا موسم ہوگا۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک متعدد شہروں میں درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس ہوگی۔

 

دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر اور جازان میں کہیں ہلکی بارش، کہیں تیز ہوا اور کہیں دھند رہے گی۔ مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں تیز ہوا چلے گی جبکہ طائف، الشفا اور الہدا میں شدید دھند ہوگی۔

 

مدینہ منورہ ریجن کے شہروں ینبع اور الرایس میں تیز ہوا چلے گی جس سے گرد وغبار اڑے گا اور حد نگاہ متاثر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button