جرائم و حادثات

پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل کو لگی آگ نوجوان جھلس گیا۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شہر کے کوکٹ پلی علاقے کے سومیا نگر میں منگل کو ایک پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل میں اچانک آگ لگنے سے 31 سالہ نوجوان شدید طور پر جھلس گیا۔

 

کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ر ڈی سوامی گوڑ نے بتایا کہ زخمی نوجوان سائی کرن کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے علاج کے لیے امور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے۔

 

انسپکٹر نے بتایا کہ سائی کرن نے پیٹرول بھروانے کے بعدموٹر سائیکل اسٹارٹ کی اسی دوران موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ایچ پی پیٹرول پمپ کا ایک ملازم لکشمن بھی پاؤں میں جھلسنے سے زخمی ہوگیا۔

 

واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرول پمپ کے ملازمین آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر پہنچے۔ ویڈیو میں سائی کرن پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھا نظر آرہا ہے جبکہ اس کی جلد بری طرح جھلس گئی تھی

 

اور اس کے کپڑے مکمل طور پر جل چکے تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button