جنرل نیوز

محسن فاطمہ اسکول اسسٹنٹ اردو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

نرمل(30انومبر)محترمہ محسن فاطمہ اسکول اسسٹنٹ اردو زوجہ محمد عبدل حلیم موظف کرافٹ ٹیچر کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے ضمن میں ایک پر اثر تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پریہ درشنی نگر نرمل میں منعقد کی گئی۔اس تقریب کی صدارت محترمہ پی سوچیترا ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نرمل نے کی۔اس موقع پر پی سوچیترا نے کہا کہ محسن فاطمہ ایک شفیق، ہمدرد،رحمدل اور مثالی معلمہ ہیں۔وہ ایک نرم گو،خوش گفتار اورخوش خلق شخصیت ہیں۔انہوں نےاپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ محسن فاطمہ ہمیشہ طلباء و طالبات کی ہمہ گیر صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں رہی ہیں۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ محسن فاطمہ میڈیم ایک قابل،کہنہ مشق اور جانفشاں اردو مضمون کی معلمہ ہیں۔ واضح ہو کہ محسن فاطمہ کا تقرر 25 اپریل1983 کو ضلع پریشد ہائی اسکول لکشٹی پیٹ میں بحیثیت سکنڈری گریڈ ٹیچر ہوا۔جون 2000میں اسکول اسسٹنٹ اردو کے عہدہ پر ترقی پاتے ہوئےضلع پریشد گرلز ہائی اسکول چنور میں مامور ہوئیں۔2005 میں گورنمنٹ ہائی اسکول خانہ پور تبادلہ عمل میں ایا۔اسکے بعد 2009 سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سوموار پیٹ نرمل میں اور 2018 سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پریہ درشنی نگر نرمل میں نومبر 2024وظیفہ تک اپنے تدریسی سفر کو جاری رکھااور

 

اپنی ملازمت کے 41 سال ،بحسن خوبی مکمل کئے۔ انکے دامادوں اور دختران مرزا اصغر علی بیگ انجینئر ،محمد عبدالرشید محکمہ جنگلات، محمد تنویر اطہر انجینئر یو یس اے،عمینہ شیرین،افرا ثمین اور مریم فاطمہ نے محسن فاطمہ کیلئے درازئ عمر،صحت و عافیت اور خوشحال زندگی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محسن فاطمہ اسکول اسسٹنٹ اردو نے کہا کہ وہ ان تمام اساتذہ کے ممنون ہیں جنہوں نے میری دوران ملازمت حوصلہ افزائی،رہنمائی کی اور میرے طویل تدریسی سفر میں بھر پور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے انکی یہی کوشش رہی کہ اپنی تدریس سے طلباء و طالبات کو مستفید کرسکوں۔اپنے پیشے اور مضمون سے انصاف کرسکوں۔اس موقع پر اسکول کے ہیڈ مسٹریس اور اسٹاف اور دیگر اساتذہ یونینوں کی جانب سے محسن فاطمہ کی بکثرت گلپوشی و شالپوشی کے ذریعے زبردست تہنیت پیش کی گئی ۔اسٹاف و طلباء و طالبات نے محسن فاطمہ کو تحفے تحائف پیش کئے۔

 

اس تقریب میں یس ٹی یو کے قائدین جٹو گجیندر اسٹیٹ اسوسئیٹ پریسیڈنٹ، بھومنا یادو ضلعی صدر،جے لکشمن ضلعی جنرل سکریٹری ،اسٹاف امتیاز احمد،عرشیہ سلطانہ، عزیز احمد،صادق احمد کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button