تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید بارش اور سیلاب سے 15 افراد ہلاک ؛ 5 افراد لاپتہ _ مرنے والوں کو فی کس 5 لاکھ معاوضہ

حیدرآباد _ ،2 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے بیشتر اضلاع شدید بارش اور سیلاب سے اتھل پتھل ہوگئے ۔ بارش اور سیلاب کی وجہ سے ریاست بھر میں 15اموات ہوئی ہیں اور 5 افراد لاپتہ ہیں ہزاروں لوگوں کو کیمپوں میں رکھا گیا ہے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بارش اور سیلاب کی تباہی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بارش سے مرنے والوں کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا اس کے علاوہ ُفصلوں کی تباہی پر بھی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے

 

۔ بارش سے کئی مکانات منہدم ہو گئے ۔ اور کئی مکانات پانی میں ڈوب گئے۔سب سے زیادہ تباہی متحدہ اضلاع کھمم ، ورنگل اور نلگنڈہ میں پیش آئی ۔دو مقامات پر ریلوے ہے ٹریک پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا جس میںآندھرا پردیش کے مختلف مقامات کو جانے والی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ اسی دوران – چیف منسٹر نے ریاست میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

شدید بارش اور سیلابی پانی کے – قومی شاہراہوں پر جمع ہو جانے اور قومی شاہراہوں پر واقع بریجس کے اوپر سے پانی بہنے کی وجہ سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان سڑک راستہ بھی منقطع ہو گیا جس کی و وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا۔ نلکنڈہ ضلع کے کو داڑ کے قومی شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ کے پاس سیلابی پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے حیدر آباد سے وجے واڑہ و روٹ پر جانے والی آرٹی سی بس سرویس کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ خانگی گاڑیوں کی و آمد و رفت رک گئی

 

۔ قومی شاہراہ نمبر 65 پر تالابوں کا پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی ۔ آمد ورفت شدید طور پر متاثر ہوئی۔ حکام نے حیدر آباد سے وجے واڑہ جانے والی ہے گاڑیوں کے رخ کو براہ نارکٹ پلی ، اونکی اور صحم کے طرف موڑ دیا۔ ضلع مھم کے ج بعض مقامات پر سیلابی پانی میں پھنس جانے والے افراد کو بحفاظت محفوظ مقام منتقل کردیا گیا۔

سیلاب سے متاثرہ اضلاع کھمم، کوتہ گوڈم، محبوب آباد اور سوریا پیٹ کے کلکٹروں کو فوری راحت کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کردیا گیا ہے ۔ سیلاب میں مرنے والے مویشیوں، بکریوں اور بھیڑوں کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

ریونت ریڈی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مودی حکومت سے کہا جائے گا کہ وہ اسے قومی آفت سمجھیں اور  فوری مالی امداد فراہم کریں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button