تلنگانہ

حافظ ایوب علی رضوی کی شہادت سے دینی و ملی حلقوں میں پیدا خلاء کو پر کرنا انتہائی مشکل.  – حکومت کے مشیر محمد علی شبیر

حافظ ایوب علی رضوی کی شہادت سے دینی و ملی حلقوں میں پیدا خلاء کو پر کرنا انتہائی مشکل.

 

حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے گھر پہنجکر حافظ ایوب علی رضوی کے افراد خاندان سے کیا اظہار تعزیت.

محمد علی شبیر کی جانب سے وارثین کو 2 لاکھ روپے کی امداد. سرکاری طور پر رہائشی اراضی کی منظوری و دیگر ممکنہ تعاون کا تیقن.

 

نظام آباد. 25/فروری (اردو لیکس) تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کل 24/فروری کو اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر دو یوم قبل اندلوائی ڈچپلی قومی شاہراہ پر حادثہ میں شہید حافظ و قاری سید ایوب علی رضوی مرحوم کے مکان پہنچ کر انکے والدین و افراد خاندان سے ملاقات کے ذریعے لواحقین کو پرسہ دیتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا. بعد ازاں حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے شہید حافظ ایوب علی رضوی کے چار معصوم بچوں کے نام اپنی جانب سے 2 لاکھ روپے نقد رقم پیش کی. علاوہ ازیں حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے مرحوم حافظ ایوب علی رضوی کے وارثین و افراد خاندان کیلئے حکومت کی جانب سے ایک رہائشی اراضی کی منظوری و دیگر ممکن تعاون و مدد کا بھی تیقن دیا ہے. اس موقع پر محمد علی شبیر کے اچانک سانحہ ارتحال شہادت پر اپنے شدید غم و ملال کا اظہار کرتے ہوئے انکی دیرینہ دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی ملنسار اور عمدہ شخصیت کے مالک حافظ ایوب علی رضوی کے اچانک سانحہ ارتحال سے ضلع و شہر نظام آباد کے دینی و ملی بالخصوص مسلک اہلسنت و الجماعت نظام آباد میں ایک خلاء پیدا ہوگیا جسے پر کرنا انتہائی مشکل ہے. انہوں نے کہا کہ حافظ ایوب علی رضوی کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. اس ملاقات کے موقع پر شہید حافظ ایوب علی رضوی کے والد. انکے برادرانِ اور صدر میلاد کمیٹی عبدالرشید رضوی. کانگریس پارٹی قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ. سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. سابقہ کارپوریٹر ایم اے قدوس. سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان پاپا. سابقہ کارپوریٹر کانگریس محمد مجاہد خان. مولانا کریم الدین کمال. دیگر کانگریس پارٹی قائدین. علماء و حفاظ کرام اور اہلسنت و الجماعت نظام آباد کے ذمہ داران بھی موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button