انٹر نیشنل

گزشتہ سال مسجد نبوی میں حاضری دینے والے زائرین کی تعداد 13 ملین سے زیادہ

حیدرآباد ۔ کے این واصف

 

ادارہ امورحرمین شریفین کا کہنا ہے گزشتہ برس مسجد نبوی روضہ شریفہ میں آنے والے زائرین کی تعداد 13 ملین سے زائد رہی۔ سعودی مقامی میڈیا کے مطابق ادارہ حرمین کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت عمرہ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

زائرین کو مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں ہرطرح کی سہولت فراہم کرنا اور رہنمائی کے لیے رضاکاروں کے علاوہ گائیڈز بھی فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

مملکت کی اعلی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔

 

مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے “نسک اور توکلنا” ایپ کے ذریعے “ریاض الجنہ” میں نوافل کی ادائیگی کے لیے فراہم کی جانے والی اپائنٹمنٹ کے نظام سے زائرین کو سہولت ہوئی

 

اور وہ آرام سے اپنے مقررہ وقت پر آتے ہیں یکسو ہو کر عبادت میں وقت گزارتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button