جنرل نیوز

جناب شعیب الحق صاحب طالب کا امیر مقامی جماعت اسلامی جگتیا ل کی حیثیت سے تقرر

جگتیال۔امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے اپنے سرکلر کے ذریعے مختلف مقامات پر امراءے مقامی کا تقرر فرمایا ہے۔ جگتیال کے لیے جناب شعیب الحق صاحب طالب کو بحیثیت امیر مقامی مقرر کیا گیا ہے.  آپ کا میقات رواں کا نصف اخر اپریل 2025 سے مارچ 2027 تک کی میقات کے لیے امیر مقامی کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا ہے۔

 

آپ بچپن ہی سے جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم ایس ائی او ،سے وابستہ رہے پھر تحریک اسلامی کے رکن بنے، اس سے قبل تین میقات کے لیے اپ امیر مقامی کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔کل 8 مئی بعد نماز مغرب ، ارکان کے خُصوصی اجلاس میں آپ نے عماد الدین عمیر صاحب سے جائیزہ حاصل کر لیا۔

 

ارکان و وابستگان جماعت نے اُمید ظاہر کی ہے ک اپ کی حرکیاتی و دوربین قیادت کے دوسرے دور میں ، جماعت اسلامی جگتیال نئے سنگ ميل عبور کریگی، اور وابستگان کی دینی و اخلاقی، اور تحریکی تربیت کا سامان ہوگا، ، شعور و مقصد کے لیے جدوجھد کا جذبہ نئے سرے سے پیدا ہوگا ، انشاء اللہ

 

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی مدد و نصرت فرمائے ،۔ ، آپکو تحریک کے وابستگان کے لئے باالخصوص ، اور مسلمانوں کے لیئے با العموم مثالی نمونہ بنائے ، آمین

 

متعلقہ خبریں

Back to top button