میدک کی مسجد قاضیان میں 25 اگست کو جلسہ میلاد النبی ﷺ، علماء کا خصوصی خطاب
میدک کی مسجد قاضیان میں 25 اگست کو جلسہ میلاد النبی ﷺ، علماء کا خصوصی خطاب
میدک: مسجد قاضیان میں جلسہ میلاد النبی ﷺ و سیرت النبی ﷺ کا عظیم الشان انعقاد 25 اگست 2026، بروز منگل، 11 ربیع الاول 1448 ہجری کو عمل میں آئے گا۔ انتظامی کمیٹی مسجد قاضیان کے مطابق جلسہ نمازِ عشاء کے بعد 8 بج کر 45 منٹ بجے شروع ہوگا۔
جلسہ کی نظامت عبدالجلیل جمیل صاحب، امام و خطیب مسجد قاضیان، انجام دیں گے۔ حافظ محمد شفیع صاحب مدنی تلاوتِ کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ جناب محمد اویس پاشاہ قادری بودھن اور جناب محمد شاہد حسین صوفیانی میدک نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کریں گے۔
جلسہ میں خصوصی خطاب حضرت مولانا مفتی عبدالعزیز عبدالقادر اجی صاحب دامت برکاتہم، استادِ حدیث ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد، کریں گے۔ جلسہ کے اختتام پر بارگاہِ خیرالانام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ میں سلام پیش کیا جائے گا۔
انتظامی کمیٹی نے عوام سے جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 12 ربیع الاول کی صبح نمازِ فجر کے بعد طعام کا بھی خصوصی انتظام رہے گا، جو عام و خاص کے لیے ہوگا۔ خواتین کے لیے مکتب میں پردے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔
جلسہ کا اہتمام انتظامی کمیٹی مسجد قاضیان، میدک کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔



