نیشنل
آندھرا پردیش کا فوجی جوان جموں و کشمیر میں شہید

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش شری ستیہ سائی ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک سپاہی جموں و کشمیر میں شہید ہو گیا۔ گورنٹلا منڈل کے گڈم تانڈہ پنچایت کے کلی تنڈا گاؤں سے تعلق رکھنے والے مرلی نائک کی شہادت کی اطلاع جمعہ
کی صبح ان کے اہل خانہ کو دی گئی، حکام نے بتایا کہ وہ سرحد پر دراندازوں کی فائرنگ میں شہید ہوئے۔مرلی نائک نے 2022 میں "اگنی ویر” اسکیم کے تحت فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دو دن پہلے تک وہ ناسک میں اپنی ڈیوٹی انجام
دے رہے تھے۔ بھارت،پاکستان کشیدگی کے پیش نظر فوجی حکام نے انہیں ناسک سے جموں و کشمیر طلب کیا تھا۔اسی دوران جمعہ کی علی الصبح دراندازوں کی فائرنگ میں وہ شہید ہو گئے۔ اس خبر کے ملتے ہی والدین اور خاندان کے افراد غم سے نڈھال ہو گئے۔