تلنگانہ
پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کی آج جمعہ کو بحیثیت رکن کونسل حلف برداری

حیدرآباد _ 16 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے امیدوار کی حیثیت سے پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان جمعہ کو حلف لیں گے۔ گورنر کوٹہ کے تحت ان دونوں کو کانگریس حکومت چند ماہ قبل ہی نامزد کیا تھا تاہم عدالتی کشمکش کے باعث اس معاملے میں تاخیر ہوئی تھی لیکن دو دن قبل سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے کی مداخلت کے بعد ان دونوں کو حلف لینے کی راہ ہموار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان جمعہ کو 10 بج کر 30 منٹ کو قانون ساز کونسل کے چیئرمین سکھیندر ریڈی حلف دلائیں گے۔