تلنگانہ

نظام آباد کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی محمد علی شبیر سے ملاقات.  کالج کی ترقی کے لئے 38 لاکھ روپے کی منظوری ؛ ناقابل فراموش کارنامہ 

گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج مالا پلی نظام آباد میں نئے تعلیمی سال سے ہوگا تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز. 

 

نظام آباد کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی محمد علی شبیر سے ملاقات. 

کالج کی ترقی کے لئے 38 لاکھ روپے کی منظوری. محمد علی شبیر کا ناقابل فراموش کارنامہ

نظام آباد. 26/مئی (اردو لیکس) شہر کے سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین و نظام آباد مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی وفد نے آج تلنگانہ حکومتی مشیر خاص برائے ایس سی. ایس ٹی و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر سے حیدرآباد پہنچکر انکے چیمبر میں ملاقات کی.

 

اس ملاقات کے موقع پر وفد میں شامل مولانا حیدر قاسمی. مولانا سید سمیع اللہ. مولانا ارشد متین. سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. سینئر کارپوریٹر کانگریس محمد عبدالقدوس. صدر بیت المال یحییٰ ظفر. سابقہ صدر عیدگاہ کمیٹی محمد افضل الدین اور محمد صفدر علی موظف انجنیئر کے علاوہ دیگر نے تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر کو نظام آباد کی ترقی و خوش حالی. اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی بالخصوص م گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج مالا پلی نظام آباد کے لیے فنڈز کی منظوری کو یقینی بنانے اور متعلقہ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کیلئے راہ ہموار کرنے پر اظہار تشکر کیا.

 

اس موقع پر تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر شبیر نے اس خصوص میں ریاستی اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن حمدان میناریٹی ویلفیئر سیکرٹری محترمہ یاسین بادشاہ و متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس طلب کیا اور مالاپلی گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کے عمارت کی موجودہ صورتحال درکار ممکنہ اقدامات اور کالج کی نئی عمارت میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری کرنے و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

 

اس موقع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت اقلیتوں کے حقوق و انکے دیرینہ مطالبات و مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ ہے. انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں مالاپلی گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کی تعمیر شدہ عمارت میں تعلیمی سرگرمیوں کے جلد آغاز کا مطالبہ کیا جاتا رہا.

 

لیکن ریاست میں کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے پر اس خصوص میں انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو اس اہم مسئلہ پر توجہ مبذول کرائی جسکے نتیجے میں تلنگانہ کانگریس حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی اس مطالبہ کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات کو یقینی بنایا

 

. انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں موجودہ گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج(گڑھی) قصاب گلی کو مالاپلی گرلز جونیئر کالج کی عمارت میں منتقل نہ کرتے ہوئے متعلقہ کالج میں زیر تعلیم 650 طالبات کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ رکھا جائے گا. انہوں نے کہا کہ مالاپلی گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کی جدید عمارت میں علیحدہ گرلز گورنمنٹ جونیئر کالج قائم کرتے ہوئے یہاں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا.

 

جس کیلئے انکی خصوصی سفارش پر تلنگانہ ریاستی حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے مالاپلی گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کی بہتر تعمیر و ترقی کیلئے( 38) لاکھ روپے کی منظوری عمل میں لائی گئی. اس سے نظام آباد کی ترقی اور اقلیتوں کے حقوق ترجمانی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی.

 

علاوہ ازیں نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی وفد نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 30 /اپریل بروز جمعہ بوقت شام 7 بجے عیدگاہ جدید قلعہ گراونڈ واقع مجاہد نگر نظام آباد میں منعقد ہونے والے وقف ترمیمی قانون2025 کے خلاف احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کی دعوت پیش کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button