“تعلیمی اور روحانی تجربہ” مکہ مکرمہ میں ڈیجیٹل قرآن لرننگ نمائش ۔ زائرین مکہ کیلئے سہولت کا باعث

کے این واصف
حرمین انتظامیہ زائرین مکہ اور حجاج کرام کی معلومات میں اضافہ، دلچسپی اور سہولتوں میں اضافہ کی خاطر مختلف اقدام کرتی ہے۔
اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر مکہ مکرمہ میں “کنگ عبدالعزیز اینڈاؤمنٹ” نے “Read” (پڑھ) کے نام سے جاری نمائش میں ایک انٹرایکٹیو علمی تجربہ پیش کیا جا رہے، جس سے قرآنِ کریم اور اس میں مذکور دیگر علوم کے بارے میں جدید طریقوں سے آگاہی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اِس نمائش کے انعقاد میں جن اداروں نے شراکت کی ہے اُن میں مسجد الحرام کے اُمور کی “جنرل پریزیڈینسی”، اور مسجدِ نبوی کے علاوہ کچھ شامل دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔
نمائش میں انٹرایکٹیو اسکرینز قابلِ توجہ ہیں جن کے علاوہ یہاں قرآنِ کریم کے نایاب نسخے اور پریزیڈینسٹی کی دیگر مطبوعات ورآنی تعلیم کو پھیلانے کی کوششوں کو نمایاں کیا کرتاہے۔
مکہ کے کلاک ٹاور میں واقع “کنگ عبدالعزیز اینڈاؤمنٹ” میں ہونے والی یہ نمائش، چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہے اور یہاں آنے والوں کو ایک ہمہ وقت تعلیمی اور روحانی تجربہ فراہم کرتی ہے۔



