انٹر نیشنل

حج 2026 – “مکہ روٹ انیشیٹیو” میں شامل ممالک کی تعداد 10 ہو گئی۔ وزارت داخلہ

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق “مکہ روٹ”انیشیٹیو میں شامل ممالک کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔ سعودی ویژن 2030 کے اہداف میں سرفہرست خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام کے تحت بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے “ کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر وزارت داخلہ نے سن 2017 میں “مکہ روٹ”اینیشیٹیو کا آغاز کیا تھا۔ جس کا مقصد عازمین حج کو انکے ملک میں ہی امیگریشن خدمات فراہم کرنا ہے، تاکہ مملکت پہنچنے پر عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ ایئرپورٹ سے براہ راست اپنے ہوٹلوں میں پہنچ جائیں۔

 

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ راوں برس 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے “مکہ روٹ”انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا۔ آنے والے برسوں میں مزید ممالک شامل کئے جائیں گے۔ “مکہ روٹ”انیشیٹیو کے تحت عازمین حج کو انکے ملکوں میں ہی امیگریشن کی تمام سروسز فراہم کی جاتی ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عازمین کے سامان کی ٹیگنگ کی جاتی ہے

 

تاکہ مملکت کے ایئرپورٹ پرعازمین حج اپنے سامان کا انتظار نہ کریں بلکہ یہ سامان مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں انکی عمارتوں میں ہی پہنچا دیا جاتا ہے۔اس پروگرام کا آغاز سن 2017 میں انڈونیشیا سے کیا گیا تھا۔ مسلسل 8 برسوں سے اس پر کامیابی سےعمل درآمد جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button