انٹر نیشنل

امریکی عوام اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔ کملا ہیرس

نئی دہلی ۔سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیرِاعظم نتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی جانب مائل کیا۔

 

اگرچہ انہوں نے اپنے اس مؤقف کے حق میں کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام اس ممکنہ جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

 

کملا ہیرس نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے کو جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کی اشاعت سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

 

مشی گن میں ڈیموکریٹک ویمنز پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button