تلنگانہ

اوٹکور کے معروف صحافی محمد عبد الوسیم کا انتقال

نارائن پیٹ 6 مئی (اردو لیکس) انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اٹکور کے معزز و معروف صحافی جناب محمد عبد الوسیم ولد عبد الحمید آج طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

 

وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے خرابی صحت کا شکار تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور اہلِ خانہ، دوست و احباب اور صحافی برادری میں رنج و الم کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

 

مرحوم ایک بااخلاق، خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ صحافت سے گہرا شغف رکھتے تھے اور 2019 سے 2023 تک "اردو لیکس” میں بحیثیت صحافی اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے مقامی مسائل کو اجاگر کرنے عوامی آواز کو حکام تک پہنچانے اور صحافتی اصولوں کے تحت غیر جانب دار رپورٹنگ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عشاء مسجد ایک مینار، اٹکور میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

 

اردو لیکس کے ایڈیٹر جناب زیشان علی نے محمد عبد الوسیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک باصلاحیت صحافی تھے بلکہ ایک خوش اخلاق، محنتی اور سچے انسان بھی تھے۔ ان کی اردو لیکس کے ساتھ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

زیشان علی نے مرحوم کے ارکان خاندان سے اظہات تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button