تلنگانہ

تلنگانہ آگ کی بھٹی میں تبدیل – ریاست کے ان 18 اضلاع میں درجہ حرارت 47 تک پہنچنے کا امکان

تلنگانہ میں شدید گرمی اور لو کے اثرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ریاست آگ کی بھٹی میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی سورج اپنی شدت دکھانا شروع کررہا ہے اور عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

 

۔ماہر موسمیات ویدر مین بالاجی کے مطابق آج ریاست کے کئی اضلاع میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تلنگانہ میں آج شدید لو چلنے کے امکانات ہیں جبکہ بعض اضلاع میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے عادل آباد، آصف آباد، نرمل، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، سرسلہ، نظام آباد، بھوپال پلی، ہنمکنڈہ، ملگو، ورنگل، جنگاؤں، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ اور کھمم اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان باہر نکلنے والوں کو لو لگنے کا شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔حیدرآباد میں بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب وکار آباد، رنگا ریڈی، سنگاریڈی، ناگر کرنول، ونپرتی، گدوال اور محبوب نگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button