جنرل نیوز

ضلع کلکٹر نرمل کے ہاتھوں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن سے وابستہ صحافیوں میں پہلے مرحلہ میں منظورہ ایکریڈیٹیشن کارڈس کی تقسیم

نرمل،25/مئی/صدر ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی نرمل وضلع کلکٹر بھاویش مشرانے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل سے وابستہ صحافیوں میں پہلے مرحلہ میں منظورہ ایکریڈیٹیشن کارڈس تقسیم کئے۔

 

پیر کی شام مربوط ضلعی دفاتر کامپلکس، کلکٹریٹ نرمل کے اپنے چیمبر میں بھاویش مشرا نے صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل و رکن ضلع میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی ایم۔اے۔وسیم، نائب صدور ایس۔ایم۔پاشاہ، افتخار احمد، جنرل سیکریٹری محمد اکبر خان، خازن محمد مقیم الدین، ریاستی نائب صدر اعجاز احمد خان، ضلعی اراکین عاملہ ایم۔اے۔رشید، زاہد ہاشمی، محمد مجیب الدین، مرزا قاسم بیگ الیاس کو پہلے مرحلہ میں منظورہ ایکریڈیٹیشن کارڈس حوالے کیے۔

 

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خواتین کو بھی صحافت کے میدان میں آنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون اور انتہائی ذمہ داری کا پیشہ قرار دیا اور کہا کہ صحافت پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع کے تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ورکنگ جرنلسٹس ذمہ داری کے احساس کے ساتھ زرد صحافت سے دور، صحافتی اقدار کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے ملک، قوم اور سماج کی خدمت کریں۔

 

سماج کے مسائل کو اجاگر کریں، عوامی مسائل کو اپنے قلم اور اپنی تحریروں کے ذریعہ حکومت اور انتظامیہ کے علم میں لائیں، مظلوموں کی آواز بنیں۔ اس موقع پر ضلع پبلک ریلیشنز آفیسر وشنووردھن بھی موجود تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button