انٹر نیشنل

پاکستانی، ہندوستان چھوڑ دیں اور ہندوستانی پڑوسی ملک سے فوری واپس آجائیں۔ حکومت ہند

نئی دہلی: پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں حکومتِ ہند نے قومی سلامتی کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

 

سیکیورٹی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے تحت بھارت نے پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی تمام ویزا خدمات کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے جاری کردہ تمام موجودہ پاکستانی ویزے 27 اپریل 2025 سے منسوخ تصور کیے جائیں گے۔ تاہم، پاکستانی شہریوں کو دیے گئے طبی (میڈیکل) ویزے 29 اپریل 2025 تک مؤثر رہیں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ویزا مدت ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ دیں۔ساتھ ہی بھارتی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے، جبکہ اس وقت پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو بھی فوری طور پر بھارت واپس آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

یہ فیصلہ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں کئی بے گناہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button