جرائم و حادثات

ورنگل ضلع میں دلخراش سڑک حادثہ 4 ہلاک

ورنگل: ضلع ورنگل میں اتوار کی شام ایک الخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ آتماکومنڈل مرکز کے مضافات میں کٹکشاپور-آتماکورو کے درمیان قومی شاہراہ پر ایک ٹپر اور ایک کار میں تصادم ہوا۔ اس حادثے میں کار میں سوار دو افراد ایک خاتون اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے دو دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو ورنگل ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ حادثے کے وقت کار میں آٹھ افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین میڈرام جا رہے تھے۔ فوری طورپرمہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button