نیشنل
طیارہ میں بیڑی پینا پڑا مہنگا۔ مسافر کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی ۔ دہلی سے گوا جانے والی ایک پرواز میں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جس نے مسافروں میں تشویش پیدا کر دی۔
ایک مسافر کی جانب سے طیارے کے ٹوائلٹ میں بیڑی پینے کا واقعہ سامنے آیا جس سے طیارے میں ہلچل مچ گئی۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز آکاسا ایئر کی ایک پرواز میں پیش آیا۔ مذکورہ مسافر کی شناخت دہلی کے رہائشی آشیش کے طور پر کی گئی ہے۔
حیرت انگیز طور پر اس کے پاس سے ایک لائٹر بھی برآمد ہوا۔اس معاملے پر متعلقہ ایئرلائن نے گوا کے موپا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف طیارے اور اس میں سوار مسافروں کی سلامتی کو خطرے میں
ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی
ہیں۔



