جرائم و حادثات

ماں کے آشنا کے ہاتھوں بیٹے کا قتل۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد، 24 اکتوبر: حیدرآباد کے حسینی علم پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہفتہ 24 اکتوبر کو ایک 21 سالہ نوجوان کی چاقو سے حملے میں موت ہوگئی۔ الزام ہے کہ نوجوان پر اس کی ماں منیشا کے آشنا بھگت سنگھ نے حملہ کیا۔

 

پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت مدھور سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مدھور سنگھ نے اپنی ماں اور بھگت سنگھ کے تعلقات پر اعتراض کرتے ہوئے اس سے بحث کی تھی۔ اسی دوران مبینہ طور پر بھگت سنگھ نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

 

شدید زخمی مدھور سنگھ کو علاج کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ حسینی عالم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ اسی دوران مقتول نوجوان کی رشتہ دار نے بتایا کہ بھگت سنگھ نے مدھور سنگھ کی ماں سے شادی کرلی تھی جس کا آج ہی انھیں علم ہوا

 

اور وہ جائیداد اپنے نام پر کرنے کیلئے منیشا پر دباو ڈال رہا تھا لیکن خاتون نے انکار کردیا اسی مخاصمت کی بنا پر بھگت سنگھ نے منیشا کے بیٹے کو جان سے ماردیا۔

مقتول مدھور

متعلقہ خبریں

Back to top button