آدھی رات کو اپارٹمنٹ میں برہنہ شخص کی عجیب و غریب حرکات۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے علاقے ملک پیٹ میں ایک حیران کن اور تشویشناک واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ واقعہ 14 اپریل کی دیر رات پیش آیا تاہم اس کا انکشاف کچھ تاخیر سے ہوا۔ذرائع کے مطابق ملک پیٹ، موسیٰ رام باغ کے گنگا دھر اپارٹمنٹ میں ایک نامعلوم شخص برہنہ حالت میں گھومتا ہوا دیکھا گیا۔ وہ نہ صرف عمارت کے اطراف مشکوک انداز میں گشت کر رہا تھا
بلکہ مختلف فلیٹس کے دروازوں سے اندر جھانکنے کی بھی کوشش کر رہا تھا جس سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کچھ دیر بعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ شخص اس حالت میں وہاں کیوں موجود تھا۔ ابتدائی قیاس آرائیاں یہ ہیں کہ وہ ذہنی طور پر متاثر ہو سکتا ہے یا کسی اور مقصد کے تحت وہاں آیا ہو۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں
شکایت درج کرا دی ہے اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔



