جنرل نیوز

میدک میں گنگا جمنا تہذیب تنظیم کا کامیاب ختنہ کیمپ، 43 مستفیدین کو کم خرچ میں سہولت

میدک21اپریل(اردو لیکس نیوز)(صحافی حافظ محمد فصیح الدین میدک)گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کی جانب سے کامیاب ختنہ کیمپ کا انعقاد،جملہ 43 ختنہ کئے گئے۔

 

میدک میں گزشتہ چند سالوں سے بلا تفریق ِ مذہب وملت سبھی افراد کےلئے فلاحی ورفاہی خدمات انجام دینے والی تنظیم گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک کی جانب سے ویسے تو کئی طرح کے پروگرامس منعقد کئے جاتے رہتے ہیں۔گزشتہ دنوں میں گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس کی جانب سے قبرستانوں کی صفائی،قبروں کی کھدوائی،لاوارث نعشوں کی تدفین،عید ملاپ تقریب کا انعقاد،بچوں کے اسکولس اور کالجس میں مالی مدد،گزشتہ سال موسم ِ برسات میں بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر ہوئی تباہی میں خدمات،غریب لڑکیوں کی مکمل ذمہ داری کے ساتھ شادیوں کی انجام دہی،ایمبولنس سروس،ہنگامی امداد کے علاوہ دیگر کئی طرح کے سوشل سروسز کے کام انجام دئے جارہے ہیں۔لیکن اس سال ایک نئے کام کا آغاز کرتے ہوئے ختنہ کیمپ کا انعقاد ٹاون کے میناریٹی فنکشن ہال میں کیا گیا۔

 

جس میں شہر ِ حیدرآباد کے مشہور ڈاکٹر جناب سید صادق محی الدین صاحب کی خدمات حاصل کرتے ہوئے مارکٹ میں جہاں ایک ختنہ کےلئے تقریبََا3000 سے 5000 روپئے لئے جاتے ہیں وہی اس گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس کی جانب سے صرف 800 روپئے میں مکمل دواوں کے ساتھ جملہ 43 ختنہ کئے گئے۔جو کہ یقینََا ایک بہترین کارنامہ ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر صادق محی الدین،ذمہ دار گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس میدک محمد وسیم،بلدی کونسلران محمد زبیر احمد،محمد سمیع الدین کے علاوہ دیگر نے بات کرتے ہوئے گنگا جمنا تہذیب کے خدمات کی ستائش کی۔اور ذمہ دار گنگا جمنا تہذیب محمد وسیم نے کہاکہ میں اکیلا کچھ نہیں ہوں یہ جو کچھ کام ہورہا ہے۔یہ میں اور میری پوری ٹیم کے ذریعہ سے ہورہا ہے

 

۔اور محمد وسیم نے کہاکہ گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس کی جانب سے جتنے بھی کام اب تک کئے گئے ہیں اور ان تمام کاموں میں جن جن احباب نے اپنا تعاون پیش کیا ہے۔میں اور میری پوری ٹیم آپ تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ واضح رہے کہ محمد وسیم نے کہاکہ ختنہ کیمپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اعلان کے مطابق اس سال انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی کے امتحانات میں اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والوں کو گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس کی جانب سے نہ صرف کامیاب ہونے والوں کو انعامات دئے جائینگے بلکہ ان کے والدین کو بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے سرزمین ِ میدک پر ایک تاریخی اور بے مثال پروگرام بہت جلد منعقد کیا جائیگا۔اور اس پروگرام کی مکمل تفصیل بھی عوام کو دی جائیگی۔محمد وسیم نے کہاکہ ختنہ کیمپ میں بلا تفریق ِ مذہب وملت سبھی لوگ شریک ہوئے۔

 

اور ہم جتنے لوگ اس ختنہ کیمپ میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب کئے ہیں ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہاں اس بات کا بھی تذکرہ نہایت ضروری ہوگا کہ گنگا جمنا تہذیب سوشل سروس کی جانب سے انجام دئے جارہے کاموں کی ہر طرح سے خوب ستائش ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button