انٹر نیشنل

عازمین حج کے اولین گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ پہلی بار آئے عازمین جذباتی اور خوشی سے سرشار

ریاض ۔ کے این واصف

روحانی منظر کے درمیان خوشی سر سرشار عازمین حج کے اولین گروپ مکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد الحرام کا رخ کیا جس کے ساتھ ہی حج 2026 کا آغاز ہو گیا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق حجاج کی آمد سکون اور روحانیت سے بھرپور ماحول میں ہو رہی ہے جہاں سعودی حکومت کی جانب سے انہیں خدمات کا جامع نظام فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ حجاج کو سفر میں سہولیات ملیں اور وہ اپنی عبادات خشوع و خضوع اور سکون سے کر سکیں۔ پہلی مرتبہ مکہ میں داخل ہوئے عازمین زار و قطار اور مسرت سے سرشار نظر آئے۔

 

متعلقہ اداروں نے عازمین حج کی خدمات کے لیے انسانی اور ٹیکنالوجی سروس پر مبنی وسائل کو متحرک کر دیا ہے جس میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی مضبوطی، رہائشی سروس میں بہتری، صحت کی سہولیات میں جدت اور سخت سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو بہتر کرنا شامل ہے تاکہ قیام کے دوران محفوظ اور منظم ماحول قائم کیا جا سکے۔

 

یہ کوششیں سعودی وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہیں جن کا مقصد ہے کہ حجاج کی بہترین انفراسٹرکچر اور سروس کوالٹی کے ذریعے خدمت کی جائے تاکہ انہیں ایک بہترین روحانی تجربہ فراہم ہو اور حرمین شریفین اور وہاں آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے مملکت کے کردار کو مزید تقویت ملے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button