نیشنل

روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ

نئی دہلی: ہندوستانی کرنسی روپیہ نے منگل کے روز ایک بار پھر تاریخی گراوٹ دیکھی۔ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے نتیجے میں روپیہ امریکی ڈالر کے

 

مقابلے میں 95.63 کی نئی کم ترین سطح تک گر گیا۔ایران نے امریکہ کی امن تجویز کو مسترد کر دیا جبکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اسے مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا جس سے منڈیوں میں مزید بے چینی پیدا ہوئی۔طویل تنازعے کے

 

باعث عالمی ایندھن سپلائی متاثر ہونے کے خدشے سے سرمایہ کار خطرناک سرمایہ کاری سے دور ہو رہے ہیں۔ اس کے اثرات بھارت پر زیادہ شدت سے پڑ رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ برینٹ کروڈ کی

 

قیمت فی بیرل 107 ڈالر سے تجاوز کرنے کے بعد روپیہ مزید کمزور ہو گیا۔ایسے حالات میں وزیر اعظم نریندرمود کی جانب سے ایندھن کی بچت اور درآمدات پر قابو پانے کی اپیل مارکیٹ میں خاص بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ماہرین کے اندازے

 

کے مطابق اگر تیل کی قیمتیں اسی سطح پر برقرار رہیں تو روپیہ 96 کی سطح تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ تاہم مارکیٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ ریزرو بنک آف انڈیا کی مداخلت روپے کو عارضی سہارا دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button